64

پاکستان میں افغان مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری

پشاور۔پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے سلسلے میں یکم مارچ سے اب تک 60 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان پہنچ گئے، وطن واپسی پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 2 سو امریکی ڈالر فی فرد ادا کئے جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر ذرائع کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل موسم سرما کے اختتام کے بعد یکم مارچ 2019ء سے جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے اذہ خیل کیمپ اور صوبہ بلوچستان کے بلیلی کیمپ کے مراکز سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔یو این ایچ سی آر حکام کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کسی بھی زِحمت سے بچنے کیلئے یو این ایچ سی آر کے واپسی کے مراکز پر واپسی کیلئے درخواست فارم جمع کرا کر مقررہ تاریخ حاصل کر لیں تاہم مقر رہ تاریخ سے ایک دن قبل اپنی واپسی کی یقین دہانی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے روزانہ کی بنیاد پر مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔