165

قوم اداروں کومضبوط بنانےسے بنتی ہے،عمران خان

 پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نےکہاہےکہ قوم سڑکیں اورپل بنانے سے نہیں بنتی،قوم انسانوں پرسرمایہ کاری سےبنتی ہے۔

پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئےعمران خان نے کہاکہ قوم اداروں کو مضبوط کرنےسےبنتی ہے۔ عمران خان نے دعوی کیاکہ خیبرپختونخواکاپولیس نظام ملک کابہترین پولیس نظام ہے۔ہم نے4سال کےدوران پولیس نظام کوٹھیک کیا۔

شریف خاندان پر تنقید کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ شریف برادران19سال سےپنجاب میں حکومت میں ہیں،چندماہ میں زیادتی کے 12 کیسزرپورٹ ہوئے،مجرم گرفتارنہ ہوئے۔ آج پنجاب پولیس کابراحال ہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ  ڈی آئی خان واقعہ ہوا تو پولیس نےملزمان کوگرفتارکرلیا۔