231

کرتارپور اجلاس؛ بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور اوچھی حرکتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتارپور مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا افسوس ناک بات ہے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو کل کرتارپور میٹنگ کیلئے ویزے جاری نہیں کیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرتارپور میں ہونے والا اجلاس مثبت ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام کیلئے تبدیلی لائے گا۔

Dr Mohammad Faisal@DrMFaisal

Regrettable that has not given visas to journalists for the meeting tomorrow. Hope the & meeting tomorrow will bring a change for the better for people of both countries (2/2)

879

11:51 AM - Mar 13, 2019

Twitter Ads info and privacy

295 people are talking about this

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے نہ صرف کرتارپور منصوبے کی کوریج کی بلکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ نیز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔

Dr Mohammad Faisal@DrMFaisal

More than 30 Indian journalists covered the kartarpur ground breaking ceremony in Pakistan last year. They also met PM & were hosted by FM for a dinner during their stay (1/2)

550

11:51 AM - Mar 13, 2019

Twitter Ads info and privacy

186 people are talking about this

واضح رہے کہ کرتارپور کوریڈور پر پہلے باضابطہ مذاکرات 14 مارچ کو واہگہ اٹاری سرحد پر ہورہے ہیں۔ پاکستانی وفد ڈاکٹرمحمد فیصل کی سربراہی میں بھارت جائیگا۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے قبل یہ مذاکرات نئی دہلی میں ہونا تھے لیکن بھارت نے بعد میں مذاکرات کا مقام تبدیل کردیا۔