323

ڈیل کا تاثر غلط ہے ٗ نواز شریف اصولوں پر قائم ہیں ٗ بلاول

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی تھے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے ملاقات میں نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے ہیں، کچھ عرصے سے باہرتھا ، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کا پتا چلا تو ان کی عیادت کے لیے آیا، نواز شریف کافی بیمار لگ رہے تھے، جس علاج کا مطالبہ نوازشریف کر رہے ہیں وہ ان کو فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ باول بھٹو زرداری نے چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو باضابطہ طور پر درخواست بھی دی تھی، جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔