41

یورپی ارکان پارلیمنٹ كا پاک بھارت وزرائےاعظم كو خط

اسلام آباد: یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاک بھارت وزرائےاعظم كو خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان كشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ كے 40 اركان نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی كو خط لکھا ہے جس میں پاكستان اور بھارت كے درمیان كشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

خط یورپی پارلیمنٹ كے ركن سجاد كریم كی جانب سے لكھا گیا جس پر یورپی پارلیمنٹ كے وائس پریزیڈنٹ سمیت 40 اركان نے دستخط كیے ہیں، خط میں  پاكستان اور بھارت كے مابین كشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لائن آف كنٹرول پر كشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں  ممالک كی قیادت كشیدگی كے خاتمے كے لیے فوری طور پر مذاكرات كا آغاز كرے۔

خط میں پاكستان كی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن كی رضاكارانہ واپسی كا خیر مقدم كرتے ہوئے كہا گیا ہے كہ پاكستان كا یہ اقدام مذاكرات اور امن كا راستہ كھولنے كا باعث بنے گا جب کہ كشمیریوں كو شریک كیے بغیر دیر پا امن قائم نہیں ہو سكے گا جب کہ یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں  اپنا كردار ادا كرنے كو تیار ہے۔