151

پلاسٹک بیگز پر ہم ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلاسٹک بیگز پر ہم ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومتی سینیٹر فیصل جاویدنے ٹیکس لگانے کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کا آئیڈیا ٹھیک ہے ، پہلے ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے، وزارت آگاہی مہم چلائے ۔ منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تغیر کا اجلاس چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس کے دور ان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے ہیزرڈس ویسٹ بارے بیزل کنونشن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کنونشن کے تحت پاکستان میں ہیزرڈس ویسٹ کی امپورٹ پر پابندی ہے،تحفظ ماحولیات ایکٹ 1997کے تحت کوئی شخص ہیزرڈس ویسٹ امپورٹ نہیں کرسکتا ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ امپورٹ پالیسی 2016کے تحت انڈسٹریل کنزیومر کیلئے پلاسٹک سکریپ کی امپورٹ کیلئے طریقہ کار موجود ہے۔

چیئر پرسن کمیٹی شیری رحمن نے کہا کہ فارمل طریقے سے ویسٹ کی امپورٹ پر پابندی ہے لیکن انفارمل طریقہ کار کو روکنے کیلئے کیا طریقہ کار ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاکہ وزارت کا کام پالیسی سازی اور روابطہ سازی ہے عملدرآمد صوبوں کاکام ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ ہمیں وزارت کو مزید بااختیار بنانے کے ساتھ صوبوں کو بھی عملدرآمد کیلئے متحرک کرنا ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کیلئے وفاق اور صوبوں کے مابین فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔وزارت کے حکام نے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی زمہ داری ہے کہ بین الاقوامی کنونشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ وزارت تمام صوبوں کے ساتھ ملکر اور مشاورت سے پالیسیاں بناتی ہیں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ سمندری راستے سے 800 کنٹینر میں دنیا بھر سے غیرقانونی طریقے سے ویسٹ لایاجارہا تھا۔ زرتاج گل نے کہا کہ اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی ہے، لاسٹ کابینہ میں اس پر غور ہوا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ دنیا بھر میں پانچ ٹریلین پلاسٹک بیگز سالانہ استعمال ہوتا ہے۔ہمیں پلاسٹک بیگز سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو شعور دینا ہوگا۔

سینیٹر عائشہ رضا نے کہا کہ ہمیں کپڑوں کے بیگز کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر ہم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آپ کا آئیڈیا ٹھیک ہے لیکن پہلے ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آپ آگاہی دے، اشتہاری مہم چلائے تاکہ لوگوں کو اس بارے علم ہو۔ چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اس بارے اپنی سفارشات تیار کرے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہ کہ آپ ٹیکس کو بھول جائیں، میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔شیری رحمن نے کہاکہ پلاسٹک بیگز سے پیدا شدہ مسائل پر سفارشات کی تیاری کیلئے تین رکنی کاکس تشکیل دیتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ ہماری تجویز ہے کہ تمام پی ایس ڈی پی پراجکٹ سے ایک یا دو فیصد رقم کلائمیٹ چینج فنڈ میں دیاجائے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔