274

کراچی ٗ اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے 2 چینی گرفتار

کراچی۔پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق صدر کی مصروف علاقے زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکوک سرگرمیوں پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہری نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کو پہلے بھی اسی اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا گیا تھا، مقامی تھانے آرٹلری پولیس کے مطابق زیر حراست چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیاہے۔

اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ جاویداکبر ریاض نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو بدھ کو اسکمنگ مشینیں اتارنے آئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ مشینیں برآمد کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کراچی کے شاپنگ سینٹر میں چینی باشندے کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا۔