185

خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کی حفاظت کرینگے ٗ وزیردفاع

لنڈیکوتل ۔ وفاقی وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ مادر وطن کی سرزمین کی انچ انچ کی حفاظت آخری خون کے قطرے تک کرینگے اور دشمن کو منہ توڑ جواب کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور دوشمن کو منہ توڑ جواب دینگے۔وزیر دفاع خرم دستگیر،آئی جی ایف سی وسیم اشرف،سیکٹر کمانڈر محمد ارشد نے پاک افغان چیک پوسٹوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان ہر دشمن کو فوری منہ توڑ جوب کیلئے پرعزم ہے انہوں نے بارڈر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر کانٹاتار لگنے سے دہشتگردی میں کافی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے پاک فوج کے نوجوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ انشاء اللہ جب تک پاک فوج کا ایک جوان بھی زندہ ہو کوئی دشمن پاکستان کی طرف غلط نگاہوں سے دیکھنے کی جرت بھی نہیں کر سکتا .وزیردفاع خرم دستگیر،ائی جی ایف سی وسیم اشرف ،سیکٹر کمانڈرمحمد ارشد نے پاک افغان بارڈر پر قائم چیک پوسٹوں کا دورہ کیااس موقع پر وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا کہ مادر وطن کی سرزمین کی انچ انچ کا حفاظت اخری خون کے قطرے تک کریئنگے اور دشمن کو منہ توڑ جواب کے لئے پرعزم ہیں۔