214

ایبٹ آباد میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری

ایبٹ آباد۔ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوائی میں مسافر سوزوکی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ایس ایچ او تھانہ مانگل شہریار خان کے مطابق مسافر سوزوکی ترنوائی کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے سبینہ دختر اسلم، واجد ولد گل اور ڈرائیور وزیر محمد ولد محمد دین موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالعزیز ولد سلیمان، نسرین بی بی زوجہ عبدالطیف، روبینہ بی بی زوجہ حفیظ، نسرین زوجہ شفیق اور یاسمین زوجہ نذیر شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔