274

ریپڈ بس منصوبے کا ملبہ ہٹا دیا گیا ٗ ٹریفک بحال

پشاور۔پشاور ریپڈ بس منصوبے میں سنہری مسجد ، ہشتنگری ، یونیورسٹی روڈ پر ملبہ کو ہٹا دیاگیا ہے اورٹریفک بحال ہو گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گردو غبار کے خاتمے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ بھی شروع کر دیا گیا ہے بی آر ٹی منصوبے پر صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوبیس گھنٹے کام جاری ہے منصوبے کے لئے کھدائی کا کام فیز ون مکمل ہوگیا ہے جبکہ مختلف مقامات پرملبہ ہٹانے کاکام بھی شروع کیا گیا ہے۔