148

پشاورمیں پیغام اسلام یوتھ کانفرنس کے انعقادکااعلان

پشاور۔جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاورنے 28فروری کوپشاورمیں پیغام اسلام یوتھ کانفرنس کے انعقادکااعلان کردیا۔اس حوالے سے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاورکے صدرحمداللہ عزیزی،جنرل سیکرٹری رفیق خلیل ،سینئرنائب صدرفضل ربی اوردیگرنے کہاکہ 28فروری کوپشاورمیں پیغام اسلام یوتھ کانفرنس کے انعقادکامقصدملک سے مغربی کلچرکاخاتمہ ہے۔

اس کانفرنس میں دس ہزارسے زائدنوجوان شرکت کرینگے جبکہ کانفرنس کی تیاری کیلئے تمام صوبائی حلقوں ،کالجزاوردینی مدارس کے یونٹوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے،کانفرنس میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمان سمیت دیگرعلماء کرام شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کادعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے لیکن ہم اس کانفرنس سے ثابت کردینگے کہ نوجوان جمعیت کیساتھ ہے اوروہ ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں ۔