258

باچا خان اور ولی خان برسی کی تاریخ تبدیل

پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کی تاریخ تبدیل کردی ہے پارٹی فیصلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی برسی اب 28جنوری کو پشاور میں منائی جائیگی ، اس بات کا فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی عمرہ ادائیگی کیلئے روانگی کے پیش نظرکیا گیا ، یاد رہے کہ پہلے برسی تقریب کیلئے 21جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔