148

عمران خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔؛ عمران خان؛ فوٹوفائل

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

گزشتہ تین روز سے  عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان خبروں کے حوالے سے عمران خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا  تاہم اب عمران خان نے شادی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بنک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے  آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے۔ کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔