پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موبائل پر پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے پابندی کا اطلاق آپریشن تھیٹرز ٗ ریگولر او ٹیز ٗ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے پر ہوگا۔
ایل آر ایچ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب عملے کے خلاف انضباطی کارووائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مذکورہ پابندی کا اطلاق تمام ڈاکٹروں ٗ نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام عملے پر ہوگااس ضمن میں تمام ڈویژنل سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں۔