174

کلثوم نواز کی پانچویں کیمو تھراپی کا فیصلہ

لندن /اسلام آباد۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں پانچویں کیمو تھراپی کا فیصلہ کیاگیا ہے اس سلسلے میں بیگم کلثو نواز کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی لندن میں پانچویں کیمو تھراپی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امی پانچویں کیمو تھیراپی سیشن کیلئے ہسپتال میں ہیں، اللہ تعالی میری والدہ سمیت تمام ماں کو صحت کاملہ اور سلامتی عطا کرے آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔