159

خیبر پختونخوا پولیس کیلئے ہیلی کاپٹرکی خریداری ناگزیر

پشاور۔ خیبرپختونخوا پولیس نے موثر کاروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹر کو ناگریز قراردیتے ہوئے صوبائی حکومت کو جنگی بنیادوں پر خریداری کیلئے سمری ارسال کردی سنٹرل پولیس آفس پشاو ر سے ہیلی کاپٹر کیلئے ارسال کرد ہ سمری کے مطابق ہیلی کاپٹر پولیس فورس کو پہاڑی علاقوں اور بارڈ ایریا سے متصل راستوں کی نگرانی میں مدد دے گا جبکہ صوبے کے کسی بھی اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر سپیشل کومبٹ یونٹ کو جلد ازجلد منتقل کرنے میں بھی آسانی ہوگی سمری میں کہاگیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سرچنگ کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل رہے گی جبکہ پولیس فورس قدرتی آفات میں ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کے طور پر استعمال کرے گی خیبر پختونخوا پولیس صوبائی حکومت کو ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے اپنے بجٹ پر کٹ بھی لگانے کیلئے تیار ہے ۔