211

سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں ٗ خواجہ آصف 

سیالکوٹ۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں ٗحکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ٗ حکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ مضبوط ہورہی ہے جبکہ نواز شریف کے ویژن کو کامیابی کے ساتھ انتخابات تک لے کر جائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دور میں جتنی ترقی ہوئی اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے۔