142

عمران خان تیسری شادی کی باز گشت پر بہنیں بھی حیران

لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ ان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں ۔

یاد رہے کہ ایک اخبار میں دعوی ٰکیا گیا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو اپنی روحانی رہنما بشری مانیکا سے شادی کر لی ہے۔ ابتدا میں تو تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام بھیجا ہے اور بشری مانیکا اس پر گھر والوں سے مشاورت کر رہی ہیں۔