147

ٹریفک پولیس کا پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن


پشاور۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کردیا جبکہ مزاحمت پر 75 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹیم نے ٹاؤن ، بورڈبازار،صدراور اندرون شہرسمیت جی ٹی روڈ،چارسدہ روڈ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اس دوران مزاحمت پر 75افراد کو گرفتارکرلیا دوسری جانب ایس ایس پی ٹریفک کا کہناتھاکہ پشاور میں بی آر ٹی کے منصوبے کی تکمیل تک ٹریفک کے ہجوم کوکنٹرول کرنے کیلئے کمرشل بسوں ،ویگنوں کو علیحدہ روٹس دےئے گئے ہیں زیادہ تر ٹریفک کا بہاؤ رنگ روڈ کی طرف موڑا گیا ہے ۔