431

'عمران خان کی تیسری ممکنہ بیوی کی عمر 50 سال، 5 بچوں کی ماں'

 عمران خان کی پہلی بار 2015ء میں این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں۔

بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے خلع لی ہے۔ بشری مانیکا کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے اور تعلق پاکپتن کے وٹو خاندان سے ہے۔

بشری کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا کسٹمز آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں۔ بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013ء میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری

مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جا رہا ہے۔