184

کرم تنگی ڈیم پر تعمیراتی کام تیز ، پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا‘ وفاقی حکومت 

پشاور۔وفاقی حکومت نے شمالی وزیر ستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام تیز کر دیا ، ڈیم پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔ترجمان واپڈا کے کے مطابق یہ ڈیم تقریبا 30 ار ب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔ڈیم کی تکمیل سے 83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔اس کے علاوہ شمالی وزیر ستان ایجنسی اور ضلع بنوں کی 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب کی جاسکے گی۔