124

کسی غیر جمہوری رویے کو قبول نہیں کریں گے‘نواز شریف 

لاہور ۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواز ثناء اﷲ زہری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘ دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعماد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو ہدایت کردی ہے وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بعض قوتیں سینٹ الیکشن رکوانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے۔ کسی غیر جمہوری رویے کو قبول نہیں کریں گے۔ عوامی مینڈیٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔