114

ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے،عوام جلد خوشخبری سنیں گے، شیخ رشید

پشاور۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام جلد خوشخبری سنیں گے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے مجھے نہیں پتہ کہ عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، راہنما جے یو آئی(س) سمیع الحق کے ساتھ پشاور میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں مجھے ان پر فخر ہے تاہم عمران خان کی شادی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے شادی کی ہے تو اچھا کام کیا ہے کسی کو کیا شکایت ہے اگر نہیں کی تو نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں کنوارے وزیر اعظم کو وہ مقام نہیں ملتا جو شادی شدہ وزیر اعظم کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سیاسی تقدیر بدلنے جا رہی ہے اس ملک میں چور ، ڈاکو ، لٹہرے ، غیر مخلص ، کرپٹ ، بدمعاش اور نوازشریف کی سیاست کو پٹہ ڈالنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک اہم تاریخیں ہیں ۔ انشاء اللہ حدیبیہ ، ایل این جی ، پانامہ ، عزیزیہ اور سٹیل مل کے چور منی لانڈر جیلوں کے پیچھے ہوں گے ۔