152

لاہور میں مکان کی چھت زمین بوس ٗ 6افراد جاں بحق

لاہور ۔ اندرون لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 جاں بحق ہوگئے،اندرون شہر کے دہلی دروازے میں ڈھائی مرلے پر 3 منزلہ خستہ حال مکان زمین بوس ہوا تو 5 افراد کے کنبے کے 4 لوگ لقمہ اجل بن گئے، حادثے کے وقت گلی سے گزرنے والے چچا بھتیجی بھی ملبے تلے دب گئے، جنہیں کئی گھنٹوں بعد مردہ حالت میں نکالا گیا۔تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

بھاری مشینری نہ پہنچ پانے کے باعث گدھوں پر ملبہ اٹھایا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد انتظامیہ کی نااہلی کا ذمہ دار علاقہ مکینوں کو ٹھہراتے رہے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 8 گھنٹوں میں آپریشن مکمل کرلیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔