149

ائرپورٹ پر منشیات سمگلنگ روکنے کیلئے خصوصی آلات نصب

پشاور۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی آلات نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ اے این ایف کو جہازوں کی تلاشی کے لئے سراغ رساں کتے فراہم کر دیئے گئے ہیں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے این ایف اور کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ممالک منشیات سمگلنگ کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے ملک کے دیگر ائیر پورٹس کی نسبت باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکورٹی اور سامان کی تلاشی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹ میں کیپسول ٗ اخروٹ ٗ بادام ٗمالٹوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی آلات نصب کئے گئے ہیں ۔