110

ڈی آئی خان میں آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک ٗ 4 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان/ راولپنڈی ۔سیکورٹی فورسز نے ڈیرا اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ٗجو میجر اسحاق پر حملے میں ملوث تھے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ظاہرشاہ اور اس کا ساتھی انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والے آپریشن میں مارے گئے۔

ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ٗوہ میجر اسحاق پر حملے میں ملوث تھے ٗ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ٗیہ دہشت گرد علاقے میں دوبارہ مقامی ساختہ بم نصب کرنے کے مشن پر تھے۔رپورٹ کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ژوب ٗسبی ٗڈیرہ مراد جمالی، مچھ اور کلی اسماعیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔آپریشنز میں 8 دہشت گردوں سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ٗ پکڑے گئے دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث تھے تاہم ان کے قبضے سے 70 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ہتھیار اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔