45

سی پیک ٗ خیبر پختونخوا پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم

پشاور ۔سی پیک کے منصو بو ں میں تعینات چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پاک آرمی میں نیا سپیشل سکیورٹی ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا ہے جس میں 5262 پولیس افسروں اور ماتحت عملے کو تعینات کیا گیا ہے ٗجس میں پہلے مرحلے میں 2894 اہلکاروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

صو بائی حکو مت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں صو بائی حکو مت نے باقاعدہ علیحدہ علیحدہ سیل قائم کر دےئے ہیں یہ سیل ان اضلاع میں بھی قائم کر دےئے گئے ہیں جہاں سی پیک کے منصو بے زیر تکمیل ہیں ٗسی پیک کے غیر ملکی عملے کے لئے سکیورٹی کا جو معیار بنایا گیا ہے اس کے تحت ہزارہ ڈویژن میں 1501 چائنیز کے لئے سکیورٹی کا فول پروف نظام قائم کیا جائے گا ۔

ان میں پولیس ٗ آرمی ٗ ایف سی اور پرائیو یٹ سکیورٹی کے اہلکار شامل ہیں ٗچائنا سے آنے والے سر کاری عملے ٗسرمایہ کاروں اور ورکرز کے لئے ڈیٹا بیس تر تیب دینے کے لئے نادرا نے علیحدہ سے سافٹ وےئر ڈیو یلپ کیا ہے ٗجس کو چائنا کے سفارت خانے کے ساتھ شےئر کیا جائے گا تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ٗخیبر پختونخوا میں سی پیک کے 41 مختلف منصو بو ں پر 1045 چائینز اور غیر ملکی کام کر رہے ہیں ۔