40

فاٹا انضمام ‘ سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم

پشاور۔ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں خدمات انجام دینے والے سر کاری ملا زمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں ان میں دیگراضلاع کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن اور صحت کرم کے 120سے زائد ملازمین شامل ہیں ٗ ان ملازمین کوایجنسی ویلفئر فنڈ سے تنخواہیں دی جاتی تھیں ٗفاٹا انضمام کے بعد مختلف ٹیکسو ں اور راہ داری کی وصولی روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے ایجنسیویلفئر فنڈ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی اب ممکن نہیں رہی متاثرہ سر کاری ملازمین نے گورنر خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔