38

ملک کو مشکل حالات سے نکالوں گا،عارف علوی

اسلام آباد۔  صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو مشکل حا لات سے نکالنے کی اولین تر جیح ہے ۔ منگل کے روز صدارتی انتخاب کے موقع پر عارف علوی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے صدر نامزد کیا ہے۔

آج ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے اسے آئیں دائرکار میں رہ کر مشکل حالات سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا کیونکہ میں خاموش صدر بلکل نہیں رہوں گا اور نہ ہی کسی ایک پارٹی کا دفاع کروں گا انہوں نے کہا کہ  تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوجاؤں گا اور سب سے پہلے اپنے گھر کی ڈرینج ٹھیک کراؤں گا کیونکہ میرے بیڈ روم میں پانی کھڑا ہے اس کے بعد ایوان صدر جاکر ملکی حالت سنبھالوں گا۔