163

بالا کوٹ میں جیپ حادثے کا شکار ٗ 3افراد جاں بحق

بالاکوٹ۔بالاکوٹ سے ریں منڈی جانے والی مسافر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو مقامی افراد نے گہری کھائی سے نکال کر سول ہسپتال بالاکوٹ پہنچایا واقعات کے مطابق بالاکوٹ کے موضع گاؤں ریں منڈی کی جانب بالاکوٹ سے ریں منڈی جانے والی جیپ جسے ڈرائیور محمد شکیل ولد ولی نامی چلا رہا تھا کہ پڑ ریں کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد شکیل ،ایک خاتون نورازئی زوجہ حمید اللہ اور میاں ولی الرحمان ولد میاں عبد الغفور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثہ میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں حلیم،عمیر ولد فرید،مسماۃ زینب بی بی،بابر ولد غلام ربانی سکنہ منگ،شمس الرحمان ولد خان ولی سکنہ منوں ریں،شعیب ولد مسکین،شیراز احمد ولد تاج،مسماۃ زہرہ بی بی بیوہ محمد اسماعیل سکنہ ریں منڈی ،زخمیوں کو پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد نے جان پر کھیلتے ہوئے انہیں گہری کھائی سے باہر نکالا اور سول ہسپتال بالاکوٹ پہنچایا جہاں شدید زخمی افراد کو مانسہرہ ریفر کر دیا گیا،زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔