216

چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سی فور کی 340 میگاواٹ نیشنل گرڈ سسٹم میں آگئی


میانوالی۔چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور کچھ دنوں کی ضروری بندش کے بعد دوبارہ چالو کر دیا گیا جس سے 340 میگاواٹ بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ سسٹم کو شروع کر دی گئی اس سے پہلے پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا اس وقت چشمہ میں چاروں ایٹمی بجلی گھر مکمل فنکشنل ہیں اور تقریبا 1400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم کو فراہم ہو رہی ہے ۔

دریں اثناء چشمہ ہی میں مجوزہ سی فائیو بجلی گھر جو کہ ایک ہزار میگاواٹ کا ہو گا کی بھی جلد تؑ میر شروع ہونی متوقع ہے ادھر دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے اس وجہ سے چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداوار بھی متاثر ہے اور اس سے پیداوار184 سے کم ہو کر 40 میگا واٹ رہ گئی ہے اور آٹھ میں سے چار یونٹ بجلی بنا رہء ہیں چشمہ اور جناح بیراج سے کئی ایک نہریں بھی بند کر دی گئی ہیں تاہم پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر پانی چالو کر دیا جائے گا ۔