114

نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کا عمل جاری ہے ٗالیکشن کمیشن 


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کا عمل جاری ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ا لیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بطور پریذ ائیڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ افسر تعیناتی کیلئے افسروں اور حکام کا ڈیٹا تیار کیا ہے تاکہ انتخابات سے پہلے ان کی تربیت کی جاسکے۔

پولنگ اسٹیشن پر مبنی نتائج مرتب کرنے کا نظام وضع کیاگیا ہے تاکہ نتائج اکٹھے کرنے کے عمل کو موثر اور شفاف بنایا جاسکے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 71 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کا جغرافیائی انفارمیشن سسٹم میپنگ سروے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔