99

بلاول اور زرداری کی پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت


لاہور۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک بار پھر طاہر القادری کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی ،پی پی پی قیادت نے پنجاب میں انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کیلئے اجلاس طلب کرلیے جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹان کے لیے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں انتخابی امیدواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کے لئے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔