93

کنٹرول لائن پر کشیدگی ‘ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات


بینکاک ۔ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان ملاقات بینکاک میں 26 دسمبر کو ہوئی۔

دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر بات ہوئی۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کا فیصلہ رواں ماہ کے اوائل میں کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی۔