88

پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لئے قانونی مشاورت کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لئے قانونی مشاورت کا فیصلہ کرلیا‘ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں‘ پرویز مشرف سنگین غداری کیس سمیت تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو پرویز مشرف نے وطن واپسی کے لئے قانونی مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشرف نے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ سے قانونی مشاورت کے لئے رابطہ کیا۔ اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشرف نے قانونی مشاورت کے لئے دبئی طلب کیا ہے۔ مشرف نے کیسز پر قانونی مشاورت کیلئے طلب کیا۔ جنوری کے پہلے ہفتے دبئی میں قانونی مشاورتی اجلاس ہوگا۔ پرویز مشرف وطن واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں پرویز مشرف واپس آنا چاہتے ہیں سکیورٹی دی جائے۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس سمت تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔