97

پشاور میں نیو ایئر نائٹ پر دہشت گردی منصوبہ ناکام

پشاور۔بڈھ بیر پولیس نے سال2017ء کے آخری ایام میں اسلحہ کی بڑھی کھیپ برآمد کرکے نیوائرنائٹ پردہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی اوردو ملزموں کو گرفتاکرلیاتفصیلات کے مطابق پشاورپولیس کو اطلاع تھی کہ رات کے وقت اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ علاقہ غیرسے سمگل کی جائے گی اس اطلاع کے پیش نظرایس پی صدر کے زیرنگرانی علاقہ غیرسے متعلقہ راستوں پر مختلف مقامات پرناکہ بندیاں کیں۔

اس دوران ڈی ایس پی یاسین خان ٗ ایس ایچ او شہریارخان اورسب انسپکٹرستارخان نے مین کوہاٹ روڈ بالمقابل سیفن چوکی پرایک ٹرک نمبر4693ء کوروکاگیا ٹرک میں سوارڈرائیورنے اپنانام بلورساکن سوات اورقریبی نشست پربیٹھے شخص نے اپنانام راج خان ساکن حبیب آباد سوات بتایا ٗ ٹرک میں لادی گئی ریت چیک کرنے پرریت کے نیچے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہواجن میں دو کلاشنکوفیں ٗ دورائفلیں اوربارہ بورڈبندوقیں117عدد اورمختلف بورکے16ہزار کارتوس برآمد کرلئے پولیس نے ملزموں کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرکے ملزموں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔