93

پشاور کو تباہی سے بچا لیا گیا ٗ 2دہشتگرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداددہشت گردی پشاورنے کامیاب کارروائی کے دوران صوبائی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دودہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودوی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی پشاور نے مخبرکی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ دہشت گردوں نورسید ساکن زرگرآباد اورخانم اللہ ساکن حال باغبانان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ آتشین اوربارودی مواد ٗ ۔

چارعددراکٹ گولے ٗ آرٹلری شیل ٗ ڈائنامائٹ ٗ سیفٹی فیوز اورالیکٹرک ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے جبکہ مذکورہ مکان سے ایک اشتہاری فضل امین عرف حکیم ساکن بدھوثمرباغ کو گرفتار کرلیامحکمہ انسداددہشت گردی کے مطابق دہشت گردوں کاکالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے جن سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔