87

عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی کیخلاف نئے مشن کا آغاز

لاہور ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے حال ہی میں منحرف ہونے والی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ملک کی اہم سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک نئے مشن کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب اور حال ہی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والی عائشہ گلالئی نے گزشتہ دنوں اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( عمران ) کی خواتین کو توڑنے اور کابینہ میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنما سیماانوار سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی نے راہنما پی ٹی آئی سیماانوار کو اپنی پارٹی کابینہ میں آنے کی پیش کش بھی کی ہے ۔ عائشہ گلالئی نے اس موقع پر راہنما پی ٹی آئی سیماانوار کو اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام ’’تحریک انصاف گلالئی‘‘ بھی بتایا ۔۔