159

زرداری کیساتھ کنٹینر پر ہاتھ ہلانے والی نوبت نہیں آئے ٗ عمران خان


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری کے ساتھ کنٹینر پر ہاتھ ہلانے والی نوبت نہیں آئے گی حدیبیہ کیس کے نئے شواہد سامنے آ چکے ہیں نواز شریف سعودی عرب جا کر گھٹنے پکڑیں گے اللہ واسطے ہمیں بچا لو مگر سعودی عرب یا ٹرمپ سمیت کوئی انہیں نہیں بچا سکتا ۔

چار یا پانچ جنوری تک حدیبیہ کیس دوبارہ عدالت میں لیکر جائیں گے نواز شریف چوری بچانے کے لیے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں نواز شریف مریم نواز روزانہ سپریم کورٹ پر حملے کر رہے ہیں کوئی اور ملک ہوتا تو انہیں جیل میں ڈال دیتا جے آئی ٹی رپورٹس میں حدیبیہ کیس کے نئے شواہد سامنے آئے ہیں عمران خان نے کہ اکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 14انسانی جانوں کے قتل عام کا معاملہ ہے پی اے ٹی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد لائحہ عمل طے کرے گی ۔

سیاسی نہیں انسانیت کے معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیںآج اہم پریس کانفرنس کرونگا ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے نواز شریف کے کنٹرول میں ہیں 2013سے پہلے میں نے کہا تھا کہ الیکشن بہت بڑا فراڈ ہو گا 2013کے الیکشن سے پہلے ہی بندر بانٹ ہو چکی تھی کراچی میں ایم کیو ایم سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں ن لیگ کی کامیابی طے تھی ایک بریگیڈیئر کو ساتھ ملا کر انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کی اس بریگیڈیئر کو انہوں نے تحفے میں محکمہ انٹی کرپشن میں لگایا ہوا ہے چھ ماہ میں 54ارب روپے کیپٹن (ر) صفدر کے ذریعے تقسیم کیے گئے 2013کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے۔

تحریک انصاف تیاری کر لی ہے کہ انہیں اب دھاندلی نہیں کرنے دیں گے جہانگیر ترین کے بیٹے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اچھا امیدوار نہیں ہے جہانگیر ترین کا بیٹا الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہتا تھا ان کے بیٹے کو میرٹ پر لا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف اور شہبازشریف کو این آر او نہیں ہونے دونگا۔