88

سی اے اے میں جعلی دستاویزات پر 8ملازم برطرف

پشاور ۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے جعلی تعلیمی دستاویزات ثابت ہونے پر 8ملازمین کو برطرف کردیاہے اب تک 65ملازمین کو جعلی ڈگریوں پر فارغ کیا جا چکا ہے سی اے اے نے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے سمیت دیگر ڈگریوں تعلیمی بورڈوں اور یونیورسٹیوں سے تصدیق کرائی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں سابق ادوار میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔