95

ہدایات پر عمل نہ کرنیوالی جماعتوں کے اندراج ہونگے منسوخ


پشاور ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجوزہ ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والی 317 سیاسی جماعتوں کے اندراج کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام جماعتوں کو ہدایت ہے کہ ای سی پی ایکٹ 2017تحت کم از کم2000ممبران کی رجسٹریشن بمعہ اُن کے شناختی کارڈ کے نقول ، دستخط، انگو ٹھے کے نشان اور مقررہ فیس کے ساتھ دو مہینوں کے اندار اندار الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرائیں ۔ ہدایات پر عملدارآمد نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کا اندارج منسوخ کردیا جائے گا اندراج کی منسوخی کی صورت میں سیاسی جماعتیں اپیل دائر کرسکیں گی۔