147

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ


پشاور۔کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں متہ سنگر کے قریب پاک افغان سرحد پر ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی اور گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں کمانڈر جمیع الدین بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔