حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 52 پیسے اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کے باعث صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی رقم بجلی صارفین سے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جبکہ ہر ماہ فی یونٹ 52 پیسے اضافی وصول ہوں گے۔
نیپرا نے واضح کیا ہے کہ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
حکام کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس سے قبل بھی نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے چکا ہے۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے آنے والے تین ماہ کے دوران صارفین کے بجلی بلوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔









