3

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکومتوں سے متعلق بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مقامی حکومتوں کا نظام اسلام آباد کو 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ مقامی کونسلوں میں جنرل کونسلرز کے ساتھ خواتین اور اقلیتی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ نظام کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں مقامی سطح پر انتظامی اور بلدیاتی معاملات چلانے کے لیے باقاعدہ مقامی حکومتوں کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔