5

پشاور میں حبس اور گرمی کی شدت برقرار، فیلز لائیک 40 ڈگری تک پہنچ گیا

صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس زدہ ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم فضا میں نمی کی زیادتی کے باعث گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات اور موسمیاتی رپورٹ کے مطابق آج دن کے دوران مطلع زیادہ تر صاف اور دھوپ رہے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا کا دباؤ 1003 ملی بار اور حدِ نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران بھی درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔