8

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کل بند رہے گا

حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عام تعطیل کے باعث مرکزی بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جبکہ کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

عام تعطیل کے باعث شہریوں کو بینکاری امور نمٹانے کے لیے تعطیل سے قبل اپنی ضروری لین دین مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔