6

اڈیالہ جیل میں ںورین نیازی کی عمران خان سے دو ہفتوں میں دوسری ملاقات

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس کے لیے جیل کے کانفرنس روم میں انتظام کیا گیا تھا۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئیں اور گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچیں، تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نورین نیازی کی عمران خان سے یہ دوسری ملاقات تھی۔