بلوچستان کے شہر پنجگور میں تربت روڈ پر گوران کے مقام پر دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل پروم سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔









