سابق گورنر بلوچستان اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل عمران اللہ خان کی نمازِ جنازہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چارسدہ پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مرحوم جنرل (ر) عمران اللہ خان نے صوبے کی تعمیر و ترقی اور ملکی دفاع کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔









