3

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس، حکومت نے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس میں  حکومت نے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی۔

 ذرائع کا کہنا  ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے نئی نظرثانی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصے میں سقم ہے،عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظرانداز کیاگیا،مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا، متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے،18اگست کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔